عید کے رنگ ،92نیوز کے سنگ،حسب روایت 92نیوز لایا آپ کیلئے ڈھیرسارے پروگرام
لاہور ( 92 نیوز) عید کے رنگ اب سجیں گے 92 نیوز کے سنگ، حسب روایت 92 نیوز لا رہا ہے آپ کے لیے ڈھیر سارے پروگرام جو بنائیں گے آپ کی عید اور بھی میٹھی ،مزاح کے علاوہ موسیقی کا تڑکا ناظرین کو خوب بھائے گا۔
عید کے پہلے دن سجے گی عید محفل، نعمان اعجاز اور ماریہ واسطی کی میزبانی میں اداکار کاشف محمود ،حمیرہ چنا رنگ جمائیں گے ۔
آغا ماجد بھی اپنے روایتی چٹکلوں سے سب کو محظوظ کریں گے ،سینیٹر چودھری سرور،فیصل سبزواری سیاست کے گر سکھائیں گے ۔
شام کو لگے گا کھانوں کو تڑکا، ابرارالحق اور معمر رانا سے ہوں گی کھٹی میٹھی باتیں ، کھانے کے بعد ہو گی کچھ شعرو شاعری شام 7 بجے پروگرام عید مشاعرہ پیش کیا جائےگا۔
رات دس بجے گیت رنگ میں شفقت امانت علی سر بکھیریں گے ، رات 11 بجے پیش کیا جائے گا دبنگ پروگرام کامیڈین ہنی البیلا،سلیم البیلا اور سخاوت ناز طنزو مزاح سے بھرپور کامیڈی پیش کریں گے ۔
عید کے دوسرے دن بھی ہوں گے مزے مزے کے پروگرام عید محفل ،گیت رنگ، عید مشاعرہ اور دبنگ پروگرام آپ کی خوشیوں میں اور اضافہ کریں گے۔