Tuesday, January 31, 2023

عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے

عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری  ہے
کراچی ( 92 نیوز) عیدقربان کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہیں اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے تو کہیں بکروں اور دنبوں کو اللہ کے نام پر قربان کیا جا رہا ہے ملک بھر میں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت جانور اللہ کے نام پر قربان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، رحیم یارخان، بہاولپور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چارسدہ، حیدرآباد، دادو، سانگھڑ، زیارت، بارکھان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہیں اجتماعی قربانیاں کی جا رہی ہیں تو کہیں بکرے، چھترے اور دنبے ذبح کئے جا رہے ہیں، کئی شہروں میں اونٹ بھی قربان کئے جا رہے ہیں ۔