Sunday, December 4, 2022

عید کے بعد رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے : ترجمان پی ٹی آئی

عید کے بعد رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے : ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کہتے ہیں کہ رائے ونڈ مارچ محرم الحرام سے پہلے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے اعلان کے مطابق ہر صورت پرامن رائیونڈ مارچ ہوگا۔ مارچ کے لیے ہم خیال جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے۔ عید کے فورا بعد ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کر کے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔