Sunday, October 2, 2022

عید کی چھٹیاں ختم، پردیسوں کی واپسی شروع، ٹرانسپورٹرز کی زائد کرایہ وصولی

عید کی چھٹیاں ختم، پردیسوں کی واپسی شروع، ٹرانسپورٹرز کی زائد کرایہ وصولی
اسلام آباد (92 نیوز) عید کی چھٹیاں ختم، لیکن ٹرانسپورٹرز عید کے بعد بھی عیدی وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پردیسوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت پردیسوں کا شہر، عید کی چھٹیاں ختم ہونے کو آئی تو پردسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام لاری اڈوں پر رش دکھائی دے رہا ہے، جہاں مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں۔ مسافروں کے مطابق ٹرانسپورٹ میں حکومت کی سماجی فاصلے کی ہدایت پر بھی عمل نہیں کیا جارہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ورکنگ ڈے ہونے کے باعث زیادہ کرایے دینے پر مجبور ہیں۔ ٹرانسپورٹرز سے جب بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کردیا۔