Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عید کیلئے بنائی جانے والی فلموں پر کام تیزی سے جاری

عید کیلئے بنائی جانے والی فلموں پر کام تیزی سے جاری
January 2, 2019
کراچی (92 نیوز) نئے سال میں فلم انڈسٹری کی بہتری کی توقعات لیئے پروڈیوسر حسن ضیا، شہزاد نصیب، ہمایوں سعید ہدایتکار بلال لاشاری، یاسر نواز، عاصم رضا اور نبیل قریشی نئی فلمیں بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے ریوائیول کے ساتھ ہی فلم سازی کا عمل تیز ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ سال 21 فلمیں ریلیز کی گئیں جس میں سے 4 فلمیں اینی میٹیڈ اور 17 فیچرز فلمیں شامل تھیں ۔ زیادہ ترفلمیں چھوٹی عید اور بڑی عید پر ریلیز کی گئیں جو کہ گذشتہ کئی سالوں کی روایت ہے کہ عید پر بیک وقت تین سے چار فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جبکہ عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں ہی باکس آفس پر اچھا بزنس کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ رواں برس 2019 میں جنوری میں ہدایتکار عمار لاثانی اور کنزہ ضیا کی فلم گم ریلیز کئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ عید کے تہوار پر ہدایتکار بلال لاشاری اپنی فلم مولا جٹ ٹو کی ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ہدایتکار یاسر نواز ،عاصم رضا کی فلموں کی شوٹنگ جاری ہے۔