Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عید پر کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، این سی اوسی کی صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات

عید پر کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، این سی اوسی کی صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات
July 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عیدالاضحی پر کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، این سی او سی نے ہائی رسک سیکٹرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کردیا، این سی اوسی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

این سی اوسی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا۔ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ مویشی منڈیوں اور عید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کردئیے گئے۔

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی،، ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا بھی اجراء کردیا گیا۔

ریسٹورنٹس، جم، سینما اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قراردے دی گئی۔ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے ہی جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کے دوران 32 تجارتی مرکز سیل کردئیے۔