Tuesday, April 30, 2024

عید پر مرغن اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں: طبی ماہرین

عید پر مرغن اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں: طبی ماہرین
July 18, 2015
کراچی (92نیوز) طبی ماہرین نے عیدالفطر پر مرغن غذاوں اور بازار کا غیرمعیاری کھاناکھانے سے گریزکرنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں روزے رکھنے سے معدے، گردے سمیت پیٹ کو آرام کاموقع ملتا ہے لیکن عید پر مرغن، مصالحے دار کھانے اور بازار کے غیرمعیاری کیک اور مٹھائیاں کھانے سے پیٹ کے افعال متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا کہ عید پر ہلکی اور زود ہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوپہر کے کھانے میں سبزی، چپاتی کےساتھ اور رات کے کھانے میں ہلکی زود ہضم غذا کھائی جائے جبکہ پھلوں کا استعمال بھی انتہائی مفید رہےگا۔