Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عید میلاد النبی کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں محفل حسن قرآت کا انعقاد

عید میلاد النبی کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں محفل حسن قرآت کا انعقاد
December 12, 2016

لاہور(92نیوز)نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت کا جشن ہو اور پاک کلام نہ پڑھا جائے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے ۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں بین الاقوامی محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے معروف قرا ءحضرات نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔

تفصیلات کےمطابق  بسلسلہ تقریبات عیدمیلاد النبی ﷺ سیرت النبی کانفرنس کے بعد بادشاہی مسجد میں محفل حسن قرات کا اہتمام کیا گیا  قراءحضرات نے پاک کلام پڑھ کر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی۔ بین الاقوامی محفل حسن قرات میں صرف پاکستان ہی نہیں مصر ایران بنگلہ دیش اور بھارت سے بھی نامور قرا حضرات تشریف لائے اور اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ پاک محفل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری تھے ۔ جنہوں نے سیرت النبی کانفرنس میں نبی کی شان بیان کرنیوالے مقررین اور قراءحضرات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔