Wednesday, December 7, 2022

عید قرباں قریب آتے ہی چھریاں تیز کرنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا

عید قرباں قریب آتے ہی چھریاں تیز کرنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا
سیالکوٹ (92نیوز) عید قرباں سے قبل جہاں ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے وہیں چھریاں تیز کرنے والی دکانوں پر بھی رش لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف بازاروں میں چھریاں اور بغدے تیز کرنے اور نیا سامان بیچنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے۔قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنے والوں کے ریٹ اور نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں جبکہ نئی چھریاں اور بغدے بیچنے والے بھی ریٹ کم کرنے کو تیار نہیں۔ knifes1   دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قربان کے لیے چھریاں اور بغدے تیز کرتے وقت معمول سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے مگر مزدوری دیتے وقت گاہک بہت زیادہ تکرار کرتے ہیں۔ چھریاں اور بغدے تیز کرتے وقت ان کی نوک اور دھار کو خصوصی طور پر باریک اور تیز رکھا جا رہا ہے تاکہ جانور کو جلدی اور آرام سے ذبح کیا جا سکے۔ knifes2 لوگوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خریداری کے کٹھن مرحلے کے بعد چھریاں اور بغدے تیز کروانے اور خریدتے وقت بھی ان کو اپنی ہی جیب کی قربانی دینی پڑے گی۔