Sunday, September 15, 2024

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رش

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رش
July 11, 2021

لاہور (92 نیوز) عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رش لگ گیا۔ آج چھٹی کے روز گہماگہمی عروج پر ہے۔

چھٹی کا روز اور موسم حسین ہوا تو شہریوں کی کثیر تعداد قربانی کا جانور خریدنے مویشی منڈی پہنچ گئی۔ کسی نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانور خرید لیا تو کئی شہریوں کو مہنگائی کے باعث صرف جانوروں کو دیکھنا ہی نصیب ہوا۔

مویشی منڈی میں آئی خواتین اور بچوں نے بھی مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا اس مرتبہ قربانی کا جانور جیب پر بہت بھاری پڑ رہا ہے۔

دور دراز سے جانور لانے والے بیوپاری حضرات کہتے ہیں اخراجات زیادہ ہوئے اس لیے قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کا شکوہ بھی کیا۔