Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عید قربان کی آمد !!! لاہور کی مویشی منڈیاںجانوروں سے بھر گئیں

عید قربان کی آمد !!! لاہور کی مویشی منڈیاںجانوروں سے بھر گئیں
August 30, 2015
لاہور (92نیوز) عیدالاضحی کی آمد سے قبل لاہور کی مویشی منڈیاں جانوروں سے بھر گئی ہیں۔ قربانی کی خریداری تو ابھی کم ہی ہے تاہم مویشی منڈیوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث بیوپاری پریشان نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی سے قبل مویشی منڈیوں میں نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب سے مویشی لائے جاتے ہیں۔ بیوپاری قربانی کے جانوروں کی زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کیلئے تگ ودو میں رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف خریداروں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مناسب دام میںہی جانور مل جائے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے بیوپاری مطمئن نظر نہیں آتے۔ بیوپاریوں کو گلہ ہے کہ مویشی منڈی میں بہتر انتظامات نہیں کئے گئے۔ بجلی ہے اور نہ ہی مویشیوں کیلئے پانی کاانتظام۔ قربانی کے جانور وں کی خریداری تو ابھی کم ہے تاہم شہری بچوں کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے۔