Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عید سے قبل اندرون ملک پروازیں جزوی طور پر آج سے بحال کرنے کا فیصلہ

عید سے قبل اندرون ملک پروازیں جزوی طور پر آج سے بحال کرنے کا فیصلہ
May 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عید سے قبل اندرون ملک پروازیں جزوی طور پر آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان کہتے ہیں کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور ایئرپورٹ پر آپریشن جزوی بحال ہوگا۔ آج سے ابتدائی طور پر بیس فیصد ڈومیسٹک آپریشن شروع کئے جائیں گے۔ ایس او پی کے تحت پروازوں پر مسافروں کا لوڈ 50 فیصد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا، مسافروں کیلئے ماسک لازم ہوگا ،سی اے اے نے انتظامات مکمل کر لیے۔ ہوا بازی ڈویژن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے۔