عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی واپسی ، لاک ڈاؤن کے باعث بس اڈوں پر رش
لاہور (92 نیوز) عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی۔ لاک ڈاؤن کے باعث بس اڈوں پر رش لگ گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج اور کل پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہے۔
ادھر کراچی سے پہلی عید ٹرین 700 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔ ریلوے کا کل سے 12 مئی تک چوبیس انٹرسٹی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ٹرینیں لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے درمیان چلائی جائیں گی۔