Tuesday, April 30, 2024

عید الفطر پر 360ارب روپے کی نئی کرنسی عوام کو دی گئی ، اسٹیٹ بینک

عید الفطر پر 360ارب روپے کی نئی کرنسی عوام کو دی گئی ، اسٹیٹ بینک
June 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) عید الفطر پر نئے نوٹوں کی عیدی دینے کی روایت بہت پرانی ہے ،اسی لئے پاکستانیوں نے اربوں روپے کے نئے کرنسی نوٹ حاصل کرلئےہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 لاکھ افراد نے تین سو ساٹھ ارب روپے کے کرنسی نوٹ حاصل کئے۔ عید پر نئے اور کڑک نوٹ جیب میں ہوں تو کیا ہی بات ہے ، عیدی دینے اور لینے کا مزہ بھی تب ہی آتا ہے جب نئے نوٹ ہوں۔اسی لئے شہریوں  نے اسٹیٹ بنک سے دل کھول کر نئے نوٹ حاصل کئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق  16دفاتر سے 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ، 100 روپے اور اس سےکم مالیت کے 61 ارب روپے کے نئےکرنسی نوٹ فراہم کیے گئے۔ کیش کاؤنٹرز اور ایس ایم ایس کے ذریعے 61 ارب میں سے 54 ارب روپے جاری کیے گئے۔ ملک کے 142شہروں میں کمرشل بینکوں کی 17سو سے زائد برانچوں اور 16 فلیڈ دفاترسے نوٹ شہریوں کوفراہم کئے گئے، اس سروس سے 30 لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا ہے۔