Saturday, December 9, 2023

عید الفطر پر نئے چہروں کیساتھ دو پاکستانی فلمیں سینماگھروں کی زینت بن گئیں

عید الفطر پر نئے چہروں کیساتھ دو پاکستانی فلمیں سینماگھروں کی زینت بن گئیں
July 7, 2016
لاہور (92نیوز) عید الفطر کے موقع پر ایک اردو اور ایک پنجابی پاکستانی فلم نمائش کے لیے سینماگھروں کی زنیت بنیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اس سال میٹھی عید کے موقع پر لالی وڈ کی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ اردو زبان میں بنائی جانے والی فلم ”سوال سات سو کروڑ ڈالر کا“ اور پنجابی فلم ”خوشی“ شامل ہے۔ کم لاگت سے بنائی جانے والی فلم ”خوشی“ میں نئے چہرے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ہدایت کار جمشید جان محمدکی فلم ”سوال سات سو کروڑ ڈالر کا“ تھائی لینڈ کی خوبصورت وادیوں میں فلمائی گئی ہے۔ اس کی تکمیل پر آٹھ کروڑ لاگت آئی۔ روٹھے ہوئے فلم بینوں کو منانے اور زوال پذیر فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے اس فلم سے بڑی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔ معروف اداکار غلام محی الدین کے صاحبزادے علی محی الدین فلم کے ہیرو ہیں جبکہ قراة العین ان کی ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ دونوں فنکار اس فلم سے اپنے فنی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ سینئر اداکار جاوید شیخ، غلام محی الدین، افتخارٹھاکر اور نیئر اعجاز بھی فلم میں فن کے جوہر دکھائیں گے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ فلم مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گی۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق عیدالفطر پر صرف دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جس سے لالی وڈ فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنا مشکل ہو گا۔