عید الفطرپرسینماگھروں میں پاکستانی فلموں کا راج
لاہور( 92 نیوز)عید الفطر پت سینماگھروں میں پاکستانی فلموں کا راج ہے ، پاکستانی فلم انڈسٹری اب ترقی کی سیڑھیوں پر قدم جما چکی ہے،اسی لئے آنے والے ہر نئے ماہ و سال میں شائقین کو نئی فلموں کا تحفہ ضرور مل جاتا ہے۔
فلمی صنعت کی جانب سےفلم بینوں کو اس عید پر جن فلموں کا تحفہ دیا گیا ہے ان میں’’ سات دن محبت ان ‘‘،’ ’ وجود ‘‘ ، ’’ آزاد‘‘اور بینڈ باجا نہ باراتی سمیت دیگر شامل ہیں۔
عید پر ریلیزکی جانے والی فلموں میں مرکزی حیثیت رومانوی فلم ’’ سات دن محبت ان ‘‘ اور ایکشن ، سسپنس تھرلرسے بھرپور ’ ’ وجود ‘‘ کو حاصل ہے۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پیش کی جانے والی دونوں فلموں کے ٹریلرز اور گیت ریلیز کئے جا چکے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی بھی حاصل ہوچکی ہے۔
دوسری جانب اداکار معمر رانا، کی فلم آزادی بھی دھوم مچا رہی ہے،کشمیرکو آزاد کرانے کاعزم اجاگر کرنے والی یہ فلم بھی سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔