Sunday, November 27, 2022

عیدالاضحی پر 161 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری

عیدالاضحی پر 161 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری
کراچی (92نیوز) عیدالاضحی کے موقع پر نئے نوٹوں کی طلب بڑھ گئی جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹ جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال عیدالاضحی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے ایک سو اکسٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں۔ گزشتہ برس ایک سو سولہ ارب روپے کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ عوامی ضرورت کے تحت نئے جاری کردہ نوٹوں میں سو روپے کے نوٹوں کی مالیت بیس ارب روپے ہے۔ بڑی ادائیگیوں اور اے ٹی ایم کے لیے کمرشل بینکوں کی ضرورت دیکھتے ہوئے بڑی مالیت کے نوٹ بھی جاری کیے گئے ہیں جن کی مالیت ایک سو اکتالیس ارب روپے ہے۔