Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عیدالاضحی سے پہلے آخری اتوار ، شہریوں اور بیوپاریوں میں خوب بھاؤ تاؤ اور بحث و تکرار جاری

عیدالاضحی سے پہلے آخری اتوار ، شہریوں اور بیوپاریوں میں خوب بھاؤ تاؤ اور بحث و تکرار جاری
July 18, 2021

لاہور (92 نیوز) عیدالاضحی سے پہلے آخری اتوار ہے۔ مویشی منڈیوں میں کاروبار بھی تیز ہو گیا۔ شہریوں اور بیوپاریوں میں خوب بھاؤ تاؤ اور بحث و تکرار بھی جاری ہے۔

عید قرباں قریب آتے ہی منڈیوں میں رش بڑھنے لگا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے منڈیوں کا رخ کر لیا۔ گزشتہ دنوں کی نسبت آج جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن خریداری کیلئے آئے شہری ابھی بھی مہنگائی کا شکوہ کر رہے ہیں۔ دوسرے شہروں سے آئے بیوپاری حضرات ابھی بھی منہ مانگے دام ملنے کیلئے پر امید ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جس سے منڈیوں میں قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔