عیدالاضحیٰ : رینجرز نے زبردستی کھالیں چھیننے والے 356افراد گرفتار اور 18ہزار سے زائد کھالیں ضبط کیں
کراچی(92نیوز) ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں عیدالاضحیٰ پرزبردستی کھالیں چھیننےوالے356افرادکوگرفتاراور18ہزار سےزائدکھالیں ضبط کی گئیں ہیں ۔
ترجمان رینجرزکےمطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اورجبری کھالیں چھیننےوالوں کےخلاف کارروائیاں کی گئیں ،ان کارروائیوں میں356افرادکوگرفتارکرکے18ہزارسےزائدکھالیں برآمدکی گئیں۔
ترجمان کےمطابق گرفتار ہونےوالوں میں سے288افرادکوپولیس کےحوالےجبکہ 32 کورہاکیاگیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث36 ملزموں سےتاحال تفتیش کی جارہی ہے۔
ترجمان نےبتایاکہ ایم کیوایم،سنی تحریک،جماعت اسلامی،اہلسنت والجماعت،جماعت الدعوۃ،دعوت اسلامی اورمیمن برادری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی۔
رینجرزنےایک بارپھرشہریوں کےتعاون پرشکریہ اداکیااورکہاکہ تفصیلی رپورٹ جلدازجلدوفاق اورصوبائی حکومت کوارسال کی جائےگی۔
دوسری جانب لیاقت آبادالااعظم اسکوائرکےقریب سےپولیس نےایک شخص کوگرفتار کرکے500 کھالیں برآمدکرلیں۔
پولیس کاکہناہےکہ گرفتارملزم ذاکراحمدغیرقانونی طورپرقربانی کےجانوروں کی کھالیں جمع کررہاتھا،ملزم کےپاس کھالیں جمع کرنےاورخریدنےکاکوئی پرمٹ موجودنہیں۔
ملزم خودکوقانون نافذکرنےوالےاداروں کاکنٹریکٹرظاہرکرتاہے۔۔