عہدہ سنبھالنے کے بعد کام کیلئے سو نہیں بلکہ اڑتیس دن ملے ، فیصل واوڈا

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا پانی کے پچیس سال پرانے مسائل حل کر رہے ہیں، انہیں عہدہ سنبھالنے کے بعد کام کیلئے سو نہیں بلکہ اڑتیس دن ملے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے واپڈا ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت میں کسی صوبے کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے پرامید ہیں۔ بھارت کے ساتھ بھی تمام آبی معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو اہم کے خلاف کیسز میری سانس کے ساتھ ہی ختم ہوں گے۔ جنہوں نے کرپشن نہیں کی انہیں پھنسائیں گے نہیں اور جنہوں نے کی انہیں چھوڑا نہیں جائے گا۔