Thursday, October 6, 2022

عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں، مصطفیٰ کمال

عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (92 نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر ادارہ عدلیہ کے پیچھے لگا ہے۔ وزیر اعظم اور وزرا پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو یہاں کا مینڈیٹ رکھنے والوں نے تباہ کیا۔ خراب ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اب کوئی الحاق نہیں ہو گا۔ جسے آنا ہو گا پاک سرزمین پارٹی میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو اہم فیصلے کرنے ہیں۔ وہ عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔