Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ بزدار

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ بزدار
October 29, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کو امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار میواسپتال پہنچے اور مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ عثمان بزدار نے فرداً فرداً زخمی ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی۔

وزیراعلی نے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی، انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے اسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان میں ترک سفیر کے نام تہنیتی پیغام میں انہوں نے ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔