عوام کیلئے سڑکوں پر نکلنے کا وقت آگیا : بلاول بھٹو زرداری
لاہور(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں وزیر اعظم کو جلسے کے لیے سیکیورٹی دی۔ پنجاب میں حالات کا کہنے والے ہمیں جلسوں کی اجازت کیوں نہیں دے رہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مفاد عامہ کے خلاف کئے جانے والے حکومتی اقدامات کی مزاحمت کریں گے۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گےبلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم جلسے جلوسوں کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔