Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوام کیلئے اچھی خبر، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان: وزارت پٹرولیم

عوام کیلئے اچھی خبر، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان: وزارت پٹرولیم
August 20, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول چھے روپے پندرہ پیسے، ڈیزل پانچ روپے تیس پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں چھے روپے پندرہ پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے تیس پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل چار روپے فی لیٹر اور ہائی آکٹین کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔