Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوام کو کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کھڑا کررہےہیں : عمران خان

عوام کو کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کھڑا کررہےہیں : عمران خان
August 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  سات اگست سے شروع ہو نے والی تحریک  کا نام تحریک احتساب رکھ دیا کہتے ہیں ، اب احتساب ہو گا ، عوام کو کرپٹ حکمرانوں  کے خلاف  کھڑا کر رہے ہیں ، کرپشن کی خاطر یہ اپنا نیب بناتے ہیں اور دھاندلی کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران خان نے  الیکشن کمیشن ممبران کے چناؤ پر بھی تنقید کی ، کہتے ہیں  امپائر کھڑے کرنے کے  عمل میں سب کو شامل کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125میں صرف 57ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی ،4حلقوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا،چاروں میں بڑےپیمانےپردھاندلی ثابت ہوئی،الیکشن کمشنرز ،آراوز اس دھاندلی میں ملوث تھے۔ عمران خان نے ایک بار پھر حکمران جماعت کو تختہ مشق بناتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا وہ ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں ،ڈکٹیٹرز سے پیسہ لینے والے کس جمہوریت کی بات کرتے ہیں ۔احتساب کی بات کرو تو کہتے ہیں فوج کو بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  نیب کے ہوتے ہوئے کرپشن کم نہیں ہوئی بڑھی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم یہ ثابت نہیں کرسکے  انھوں نے پیسےباہرکیسے بھیجے، جمہوریت میں حکمران کو جواب دینا پڑتا ہے ،آئین کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں  لیکن یہاں  پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا گیا۔