Sunday, September 15, 2024

عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے افادیت کھو بیٹھے

عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے افادیت کھو بیٹھے
June 3, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے افادیت کھو بیٹھے۔ حکومتی نظر اندازی کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز میں ماہ رمضان کی سیل میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ریکارڈ کمی آ گئی۔ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ایک ارب تہتر کروڑ کی سبسڈی کا اعلان تو کر دیا گیا لیکن سٹورز میں اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی نہ بنایا جا سکا ۔ ریجن بھر کے سٹورز پر ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ رمضان کی نسبت رواں سال یوٹیلٹٰی سٹورز کی سیل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومت نے سبسڈی تو دی  لیکن بیشتر اشیاء میسر نہیں۔ گزشتہ رمضان المبارک میں ریجن بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 34 کروڑ روپے کی سیل ہوئی  تاہم رواں سال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اب تک صرف پانچ کروڑ روپے کی اشیاء ہی فروخت ہو سکی ہیں ۔ ملک بھر کے سٹورز پر گزشتہ سال اٹھارہ ارب کی سیل بھی اب کی بار کم ہو کر صرف چار ارب تک محدود ہو گئی ہے۔ سٹور میجنر کہتے ہیں کہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے باعث کارپوریشن بدحالی کی طرف جا رہی ہے۔ رمضان المبارک میں عوام سستی اشیاء کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی مل رہی ہے تو صرف نام کی۔