Monday, October 3, 2022

عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے، وزیراعلیٰ بزدار

عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے، وزیراعلیٰ بزدار
October 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔

اُنہوں نے کہا لاہور میں ایک سو اسی ارب روپے کی لاگت سے پینتیس ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کیلئے چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔