Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دینگے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دینگے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
February 21, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

اُنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، اڑھائی سال میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا، گزشتہ دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دریغ ضیاع کیا گیا، قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کر دیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت اور اب عوام پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا، جھوٹی راجکماری این اے 75  میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لے کر ایک بار پھر میدان میں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ن لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لیکر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا، مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔

انہوں نے مزید لکھا، ن لیگ نے نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ میں ہار پر دھاندلی کا رونا ڈالا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پرجمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فوراً فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔