Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عوام کا حق کھانے والے درندے کو برداشت نہیں کر سکتے ، آصف علی زرداری

عوام کا حق کھانے والے درندے کو برداشت نہیں کر سکتے ، آصف علی زرداری
February 5, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی نے  مسلم لیگ ن کے گڑھ میں شاندار جلسہ کرڈالا ، موچی گیٹ گراؤنڈ میں جیالوں کا سیلاب امڈ آیا ۔

آصف زرداری نے نواز شریف کے ہوم گراؤنڈ پرسابق وزیر اعظم  پر تنقیدی نشتروں  کی بوچھاڑ  کر دی ۔ لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بولے گاؤں کا نام جاتی امرا رکھنے والے کشمیریوں کا دکھ کیا جانیں؟ ۔ میاں صاحب کو چھوڑا تو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا۔

آصف زرداری نے نوازشریف کو ہاریوں کا چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اپنی بادشاہت مضبوط کرنے کیلئے پاکستان کی جڑیں کاٹ دیں،یہ دھرتی کیلئے ناسور ہیں ۔ اللہ ان سے جان چھڑائے۔جس نے عوام کا حق کھایا ہے ہم ایسے درندے کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ تم کشمیر جا کر کشمیر کی بات نہیں کرتے تو کشمیر کیا لینے گئے تھے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ تم نے سرمایہ دار سے مل کر کشمیریوں کا مینڈیٹ چوری کیا ، ہمارا مینڈیٹ بھی چوری کیا ، اپنی بادشاہت کیلئے پاکستان کی جڑیں کاٹی ہیں ۔

سابق صدر پاکستان اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول، آصفہ بھٹو اور میں اس دفعہ ہم سب پارلیمنٹ جا رہے ہیں ۔

پیر آف تونسہ شریف عطا اللہ تونسوی نے بھی پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کی ۔ سابق صدر نے پیر تونسوی کی آمد پر انہیں گلے لگایا اور اپنے سر سے پگڑی اتار کر اپنے ہاتھوں سے پیر تونسوی کے سر پر پہنائی ۔