Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عوام پاناما کیس کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں: سراج الحق

عوام پاناما کیس کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں: سراج الحق
July 9, 2017

لاہور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام پاناما کیس کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم کو سزااچنبھے کی بات نہیں، پہلے بھی پاکستان میں وزرائے اعظم کو سزا ہوتی رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس میں وزیر اعظم  نواز شریف اور انکے خاندان کا نام آنے پرتحریک انصاف کی جانب سے  عوامی جلسوں اور بیانات میں خوب تشہیر کی گئی پارلیمنٹ میں بات نہ بنی تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،عمران خان اور شیخ رشید معاملہ سپریم کورٹ میں لے گئے اور ہر تاریخ پر پیش ہوتے رہے۔ سپریم کورٹ نے طویل سماعت کے بعد مزید تفتیش کے لئے جےآئی ٹی بنا دی، کیس کے پٹیشنر امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق پر امید ہیں کہتے ہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عدالت کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ اشرافیہ پہلی مرتبہ عدالت کے کٹہرے میں آئی ہے اور انہیں امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔ سراج الحق کاکہنا ہےکہ ملک میں نئی تاریخ لکھی جا رہی ہےعدالتی فیصلہ سیاست کی نئی راہیں متعین کرے گا۔