Monday, October 3, 2022

عوام نے 6جولائی کا فیصلہ ردکردیا،13جولائی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے،شہباز شریف

عوام نے 6جولائی کا فیصلہ ردکردیا،13جولائی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے،شہباز شریف
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے 6 جولائی کا فیصلہ رد کر دیا  ، عوام اپنا فیصلہ 13 جولائی کو سنائیں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے پورا لاہور امڈ آئے گا ، باقی معاملات  25جولائی کے الیکشن میں چھوڑ دیں  ،  پی ٹی آئی نے اورنج لائن میں جو مخالفت کی عوام اس کا جواب ن لیگ کو جتوا کر دیں ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں عمران خان نے رکاوٹ ڈالی ، 16 ماہ تک عدالت میں کیس چلتا رہا ،  ہم اگر دوبارہ منتخب ہوئے تو بجلی کی قیمت کم کریں گے ، عوام کا بجلی کا بل آدھا ہو جائے گا۔