عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام نے مسترد کر دیا ۔
عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب کش پالیسی کا حصہ قرار دیا ، کسی نے نگران حکومت پر تنقید کی تو کوئی پچھلی حکومت سے نالاں نظر آیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں، جو بھی اقتدار میں آتا ہے بس عوام کو لٹنے کے سوا کچھ نہیں کرتا۔
شہری کہتے ہیں نگران حکومت نے آتے ہی پیٹرول بم گرا کر ظلم کیا ۔