Tuesday, November 29, 2022

عوام نے فیصلہ دیدیا اب کرپٹ لیڈر برداشت نہیں کرینگے : عمران خان

عوام نے فیصلہ دیدیا اب کرپٹ لیڈر برداشت نہیں کرینگے : عمران خان
گگومنڈی(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تین ستمبر کو لاہور سے فیصلہ کن تحریک کے آغازکا اعلان کردیا، کہتے ہیں میاں نواز شریف عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے جبکہ لندن میں بیٹھے شخص کا دور بھی ختم ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق کھلاڑیوں کے کپتان نے گگو منڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں اپنی توپوں کا رخ ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کی طرف کئے رکھا بولے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا کہ اب  کرپٹ لیڈر کو برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ ملک کے لیے جان دینے کو تیار ہیں لندن میں بیٹھا آدمی پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اس کا دوربھی ختم ہوگیا۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ نے واضح کیا کہ پنجاب کی پولیس کو گلو بنادیا گیا، ادارے تباہ کئے جارہے ہیں، حکمرانوں کے احتساب کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔