Saturday, July 27, 2024

عوام نے ثابت کر دیا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا ، آج بھی بھٹو زندہ ہے ، بلاول بھٹو زرداری

عوام نے ثابت کر دیا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا ، آج بھی بھٹو زندہ ہے ، بلاول بھٹو زرداری
July 23, 2018
جیکب آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کے استقبال نے بتادیا کہ  کل بھی بھٹو زندہ تھا ، آج  بھی بھٹو زندہ ہے  ، جس طرح بینظیر بھٹو کے سامنے کٹھ پتلی اتحاد کھڑے کئے جاتے تھے اسی طرح اب بھی کھڑے کئے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کی خدمت کرتی ہے، پیپلز پورٹی پروگرام کے تحت غریب عورتوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں، ہم نے بھوک کا مقابلہ کرنا ہے، بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت فوڈ کارڈز دیئے جائیں گے جس سے عوام کو کھانے پینے کی اشیا مناسب داموں پر ملیں گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم بھوک، بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کریں گے، عوام کی مدد اور حمایت سے 25 جولائی کو پیپلز پارٹی جیتے گی، ہم اصولوں اور نظریات کی سیاست کرتے ہیں۔