Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ، نواز شریف کو کیوں نکالا سے غرض نہیں ، بلاول بھٹو

عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ، نواز شریف کو کیوں نکالا سے غرض نہیں ، بلاول بھٹو
March 1, 2018

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے استاد ہیں ، عوام کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لوگ صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، سابق وزیر اعظم اپنے لئے ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیاب ہو گی اور مرکز سمیت صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔