Saturday, July 27, 2024

عوام سے کراچی میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ پورا کر دکھایا ، وزیراعلیٰ سندھ

عوام سے کراچی میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ پورا کر دکھایا ، وزیراعلیٰ سندھ
March 21, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) بڑے ایونٹ کابڑے میچ پاکستان کے بڑے شہر میں 25 مارچ کوکھیلا جائے گا۔

اس سلسلے میں کراچی اسٹیڈیم میں رنگ و روغن،اور مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اہل کراچی بھی بڑے مقابلے  کی میزبانی کا  شدت سے منتظر  ہیں ۔

وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ بھی  ایک بار پھر نیشنل اسٹیڈیم  پہنچےاور  مئیر کراچی ، وزیربلدیات کے ہمراہ میچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات  کرتے ہوئے بولےایک سال  قبل کراچی کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں  کسی بھی   ہنگامی  صورتحال  سے نمٹنے  کے لیے  آٹھ بیڈز پرمشتمل  خصوصی اسپتال بھی  بنایا گیا ہے ۔