Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عوام سے چھپا کر بیرون ممالک دولت کے ڈھیر لگانے والے ’لیڈر‘ بے نقاب

عوام سے چھپا کر بیرون ممالک دولت کے ڈھیر لگانے والے ’لیڈر‘ بے نقاب
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) پانامہ پیپرز بہت سے بااثر افراد کی تفصیلات سامنے لے آئے۔ بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں میں ملائیشیا کے وزیراعظم، آذربائیجان کے صدر اور سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نام بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کے نام سے منظر عام پر لائی گئی دستاویزات کی تعداد ایک کروڑ پندرہ لاکھ ہے جن میں انیس سو ستتر سے دوہزار پندرہ تک کے اعداد و شمار شامل ہیں۔ ان دستاویزات کو ایک سو نو اخبارات کے صحافیوں نے کھنگالا۔ یہ دستاویزات پاناما کی قانونی فرم سے لی گئیں۔ جن میں دو لاکھ چودہ ہزار سے زائد شخصیات اور ان کے بیرون ملک کاروبار اور دولت کی تفصیلات شامل ہیں۔ بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں میں ملائیشیا کے وزیراعظم اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے جبکہ آذر بائیجان کے صدر اور ان کے خاندان کے افراد نے بھی بیرون ملک دولت جمع کی۔ بیرون ملک دولت چھپانے والوں میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دوستوں کے نام بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی بیرون ملک اثاثے بنائے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد ایان کیمرون، ارجنٹائن کے صدر مارسیو میکری‘ سابق عراقی وزیر اعظم عیاض علوی کا نام بھی شامل ہے۔