Friday, September 30, 2022

عوام سلیکٹڈ وزیراعظم کو ماننے کو تیار نہیں، بلاول بھٹو

عوام سلیکٹڈ وزیراعظم کو ماننے کو تیار نہیں، بلاول بھٹو
 اسلام آباد (92 نیوز) پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا عوام سلیکٹڈ وزیراعظم کو ماننے کو تیار نہیں۔ آزادی مارچ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے مخالفین کو نشانے پر رکھ لیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سے آزادی چاہتے ہیں۔ ٹیکسز کے طوفان اورمہنگائی کے سونامی سے عام آدمی کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کسی سلیکٹڈ کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں۔ مارچ سے حکومت کو متفقہ طور پر جانے کا پیغام دیا ہے۔ آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سلیکشن کرا کر دھاندلی کی جاتی ہے ۔ جب سےعمران خان کی حکومت آئی ہے،عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد نے شہر اقتدار میں میدان سجا لیا ہے۔ جے یو آئی کے آزادی مارچ نے پشاور موڑ میں پڑاؤ ڈالا ہے، بڑا جلسہ آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے قافلے کی بھی جلسہ گاہ آمد ہو گئی۔ اکرم درانی، اسفندیار ولی، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ کی قیادت میں قافلے پہنچے۔