Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عوامی فیصلے کسی کو بند کمرے میں نہیں کرنے دیں گے، احسن اقبال

عوامی فیصلے کسی کو بند کمرے میں نہیں کرنے دیں گے، احسن اقبال
December 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے عوامی فیصلے کسی کو بند کمرے میں نہیں کرنے دیں گے۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بائیس کروڑ عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔ دو ہزار کلومیٹر موٹروے سے ملک کو جوڑ دیا۔ چند جاہل کہتے ہیں قومیں سڑکوں سےترقی نہیں کرتیں۔ ہم نےامریکہ کے ڈالروں کا سہارا نہیں لیا۔ پوری قوم کو دہشت گردی کےخلاف کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہوئے۔ سیالکوٹ اور ایسے دیگر واقعات سے ہماری کوششوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ سی پیک انفراسٹریکچر پر تین سالوں میں پانی پھیر دیا۔ 1971 کے بعد سے پاکستان سب سے زیادہ پستی پر ہے۔ معیشت برباد سیاست انتشار میں جھونک دی گئی۔ سفارت یہ ہے کہ بھارت کشمیر اچک کر لے گیا ہے۔ ایٹمی ملک اس طرح نہیں چلایا جا سکتا۔