Saturday, December 10, 2022

عوامی عدالت کا فیصلہ نااہلی کے فیصلے کیخلاف ریفرنڈم ہے، نواز شریف

عوامی عدالت کا فیصلہ نااہلی کے فیصلے کیخلاف ریفرنڈم ہے، نواز شریف

کوٹ مومن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹ مومن میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے کہ آپ ایک اقامے اور خیالی تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیں ۔ عوام کا فیصلہ پورے پاکستان میں مانا جائے گا ۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام کے فیصلے نے نا اہلی کے فیصلے کیخلاف ریفرنڈم دے دیا ہے ۔ لاڈلے کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ عوام نے مسترد کر دیا کہ یہ نوازشریف کو اہل کر کے بھیجیں اور تم نا اہل کر دو ۔

نواز شریف کے جلسے کے دوران کارکنوں کی بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی ۔ہنگامہ آرائی کے دوران ایک کارکن زخمی ہو گیا۔