Wednesday, September 18, 2024

عوامی خدمت پر مامور ناظمین کیلئے پرکشش تنخواہوں اور مراعات کا اعلان

عوامی خدمت پر مامور ناظمین کیلئے پرکشش تنخواہوں اور مراعات کا اعلان
September 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے ناظمین اور نائب ناظمین کےلئے تنخواہوں اور مراعات کا اعلان کردیاگیا۔ ضلع ناظمین اور نائب ناظمین ستائیس لاکھ پچاس ہزار روپے جبکہ تحصیل و ٹاون ناظمین و نائب ناظمین انچاس لاکھ روپے ماہانہ خرچ پر عوامی خدمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد عوامی خدمت پر مامورناظمین کے لئے پرکشش تنخواہیں اور مراعات مقررکر دی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ضلع ناظم کی تنخواہ 60 ہزار، ضلع نائب ناظم کی 50 ہزار، ٹاون اور تحصیل ناظم کی تنخواہ 40ہزار اور تحصیل نائب ناظم کی تنخواہ 30ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلوں کے ناظمین اورنائب ناظمین کی ماہانہ تنخواہ بالترتیب 20 اور 15 ہزار روپے ہوگی۔ صرف تنخواہوں کی مد میں حکومت کو ہرماہ 13 کروڑ1 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے جبکہ مراعات اس کے علاوہ ہیں۔ مراعات میں ضلع ناظم کو 300 لیٹر پٹرول ، ضلع نائب ناظم کو 150 لیٹر ، ٹاو¿ن اور تحصیل ناظم کے لئے 200لیٹر پٹرول ملے گا۔ ضلع ناظم کوگریڈ 19کے افسر کے برابر ٹی اے ڈی اے ، 10 ہزار روپے کا ٹیلی فون الاو¿نس دیا جائے گا اور چائے بسکٹ سے تواضع کرنے کے لئے اسے الگ 10ہزار روپے ملیں گے۔ ضلع کونسل کے نائب ناظم کو ماہانہ 5ہزار روپے ٹیلی فون کی مد میں اور چائے بسکٹ کے لئے 8ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ضلع نائب ناظم اورتحصیل و ٹاو¿ن ناظم کوگریڈ 18 جبکہ تحصیل کے نائب ناظم کو گریڈ 17 کے افسر کے برابر مراعات حاصل ہوں گی۔