Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوامی جذبات بھڑکانے والا شخص سیاسی لیڈر نہیں ہوتا: ہلیری کلنٹن

عوامی جذبات بھڑکانے والا شخص سیاسی لیڈر نہیں ہوتا: ہلیری کلنٹن
March 13, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدواروں ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی اجتماعات میں تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ہلیری نے ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو تشدد اور جارحیت پر اکسانے اور اشتعال انگیزی کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماچس سے کھیلنے سے آگ بھڑک سکتی ہے۔ سیاسی جذبات بھڑکانے والا کوئی شخص سیاسی لیڈر نہیں۔ برنی سینڈرز نے بھی ایلنوائے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ کی شعلہ بیانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کی تقاریر سے سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔