Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد کے خلاف چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ریلی  

عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد کے خلاف چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ریلی  
August 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک نے  ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد کے سانحہ کے شہدا کی یاد میں ریلی نکالی. تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک کی ریلی چائنہ چوک سے شروع ہوئی اور ڈی چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ کارکنوں نے  اس دوران راستے میں رکھی گئی  رکاوٹوں کو توڑ دیا اور پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ ڈی چوک پہنچنے پر علاقے میں بجلی بند تھی جس پر ریلی کے شرکاٗ نے احتجاج کیا۔ اورقاتلوں کو گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف علامتی دھرنا بھی دیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاوٗن اور 30 اور 31 اگست کو اسلام آباد میں شہید کئے جانے والے انکے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو انکی جماعت ایک مرتبہ پھر ڈی چوک میں دھرنا دے گی۔ تاہم اس حوالے سے انہوں نے کسی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے سے گریز کیا۔