Saturday, December 3, 2022

عوامی تحریک کل راولپنڈی میں پاکستان مارچ کریگی

عوامی تحریک کل راولپنڈی میں پاکستان مارچ کریگی
اسلام آباد(92نیوز)عوامی تحریک کل راولپنڈی میں پاکستان مارچ کرے گی۔ مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئیں۔ ۔ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے دھرنےسے خطاب کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان عوامی تحریک کا مارچ دن 3 بجے لیاقت باغ سے شروع ھو کر سکس روڈ چوک تک جائے گا.جہاں پر دھر نا ھوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی بھی خطاب کریں گے.۔ مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں مارچ میں تحریک انصاف،عوامی مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی،ایم ڈبلیو ایم،سنی اتحاد کونسل،جماعت اسلامی.اور دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ رحمن آباد چوک میں سٹیج کی تیاری اور پنڈال کی لائٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ریلی کی قیادت خود کریں عوامی تحریک کے رہنماؤں  نے مری روڈ کے تاجروں سے ملاقات کی ۔ اورانھیں اپنی دکانیں کھلی رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ریلی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے میڑوبس سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سی پی او  راولپنڈی نے  بتایا ہے کہ پولیس کی 2000 نفری تعینات کی جائے گئی۔ ریلی کے راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر سیل کیا جائے گا۔راولپنڈی پولیس نے عوامی تحریک کے رہنماؤں کو سکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔