عوامی تحریک کا آج کراچی میں خواتین کے دھرنے کا اعلان

کراچی (92نیوز)عوامی تحریک نے آج کراچی میں بھی خواتین کے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ویمن ونگ کے زیر اہتمام دھرنا شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے دیا جائے گا۔ سہ پہر تین بجے فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب احتجاجی مارچ بھی ہوگا۔