Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عوامی تحریک نے مال روڈ پر احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لیں

عوامی تحریک نے مال روڈ پر احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لیں
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں آج دما دم مست قلندر ہو گا۔ مال روڈ پر پنڈال سجا دیا گیا۔ مال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارےایک روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ احتجاج روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی۔

حزب احتلاف کی بڑی جماعتیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب لینے لے کے لیے مال روڈ پر بھرپور احتجاج کریں گی جبکہ اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ پر کنٹینرز، کرسیاں اور ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیے گئے۔

ضلعی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران کے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے پنجاب رینجرز کو طلب کرلیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مال روڈ کے تاجروں نے عوامی تحریک کے احتجاج کو رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کے احتجاج کو کامیاب بنوانے کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں کی لاہور میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔