Sunday, October 2, 2022

عنبرین قتل کیس ، مقتولہ کا شوہر اور سوتن گرفتار

عنبرین قتل کیس ، مقتولہ کا شوہر اور سوتن گرفتار

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں اسکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہرعلی حسن اس کی دوسری بیوی سحرشمس اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش میں موبائل فون نے اہم کردار ادا کیا ۔92 نیوز نے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں ۔
عنبرین کوچند دن پہلے گھرکے باہرقتل کیاگیا۔ تفتیش ہوئی تو قتل میں اپنے ہی ملوث نکلے۔
پولیس نے شوہرعلی حسن اس کی دوسری بیوی سحراوربرادرنسبتی بالاج کو گرفتارکرلیا۔


عنبرین جس اسکول میں پرنسپل تھی سحر بھی وہاں پڑھاتی تھی ۔ دونوں میں اچھی دوستی بھی تھی۔ علی حسن اورعنبرین نے محبت کی شادی کی تھی۔
پھرعلی حسن کو سحرسے محبت ہوگئی تودونوں نے خفیہ شادی کرلی ۔ پولیس کے مطا بق عنبرین آنکھوں میں کھٹکنےلگی توعلی حسن نے اسے رستے سےہٹادیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھی بتایاکہ مقتولہ کو گولی قریب سے ماری گئی ہے ۔ تفتیش میں موبائل فون نے اہم کردار ادا کیا ۔
واردات سے پہلے اور بعد علی حسن نے کئی بار سحر کو فون کیا تھا ۔ پولیس نے سحرکے بھائی بالاج کو پکڑ کر روایتی انداز میں تفتیش کی تو اس نے ساری کہانی کھول دی۔