Friday, September 30, 2022

عنبرین قتل کیس، شوہر نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا

عنبرین قتل کیس، شوہر نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے سولجربازار میں گزشتہ روز بیوی کے قتل کےالزام میں گرفتارکئے جانےوالے ملزم علی حسن نے عدالت کے سامنے جرم کااعتراف کرلیا ۔ ملزم کا کہنا ہے باقی دوملزموں کا واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
پولیس نےملزم علی حسن اس کی دوسری بیوی اور برادرنسبتی کومقامی عدالت میں پیش کیا۔ علی حسن نے عدالت کےسامنے پہلی بیوی اسکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ قتل اس نے کیا ہے دوسری بیوی سحر اور برادر نسبتی بالاج کا قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


عدالت نے علی حسن سے استفسار کیا کہ کیا آپ اعترافی بیان دے رہے ہیں ۔ اعترافی بیان کےلئے قانونی طریقہ ہے۔
ملزم نے کہاکہ وہ یہ بیان پولیس کو بھی دے چکا ہے۔
ملزمہ سحر نے عدالت کوبتایاکہ علی حسن نے پستول مانگی تھی تودے دی ۔ نہیں معلوم تھا کہ وہ پہلی بیوں کو قتل کرنے جا رہا ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 28 دسمبر تک پولیس کے حوالے کردیا ۔
مقتولہ عنبرین فاطمہ کوچند دن پہلے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور ملزم شوہر نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی ۔