Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمیر مسعود کی سنچری رائیگاں‘ کالی آندھی نے پاکستان کو انڈر19ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

عمیر مسعود کی سنچری رائیگاں‘ کالی آندھی نے پاکستان کو انڈر19ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
February 8, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی انڈر نائنٹین ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ٹیم کا سفر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں ہی تمام۔ شکست کے باوجود پاکستان کے سنچری میکر عمیر مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری انڈر نائنٹین ایونٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے دو سو اٹھائیس رنز کا ہدف چالیس اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ پاکستان نے سلمان فیاض کے اٹھاون اور عمیر مسعود کے شاندار ایک سو تیرہ رنز کی بدولت دو سو ستائیس رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا جب کہ عمیر مسعود کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے لئے دو سو اٹھائیس رنز کا ہدف مشکل ثابت نہ ہوا۔ ٹیون ایملاچ اور کپتان شمرون ہیٹمائر نے نصف سنچریز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے سمین گل، شاداب خان اور احمد شفیق ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ ویسٹ انڈیز اب سیمی فائنل میں بنگلا دیش سے ٹکرائے گا جب کہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔