Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمیر صدیقی مزید دو مقدمات میں عدالتی ریمانڈپر جیل منتقل

عمیر صدیقی مزید دو مقدمات میں عدالتی ریمانڈپر جیل منتقل
July 24, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی  خصوصی عدالت نے 84 افراد کےٹارگٹ کلرایم کیوایم کےکارکن عمیرصدیقی  کوقتل کےمزید2 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوادیاجبکہ ملزم کوقتل کے3 مقدمات میں شناخت کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عمیرصدیقی  پر الزام ہے کہ اس نے 2010 میں گلشن معمارمیں حسن گل نامی شخص سمیت2 افراد کوقتل کردیا تھا۔ تفتیشی  افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم عمیرصدیقی ایم کیوایم الیکشن سیل کارکن اورسندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا ملازم ہے۔ ملزم رینجرزاہلکار شوکت سمیت ٹارگٹ کلنگ کی 84 وارداتوں میں ملوث ہے۔ عدالت نےملزم کےخلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔